ملک میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی، پنجاب میں دھند، موٹروے بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold and dry weather likely to prevail in most parts of country

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانے سے شدید دھند کی توقع ہے جبکہ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں اس وقت براعظمی ہوا کا غلبہ ہے تاہم کل شام یا رات سے ایک ہلکی مغربی ہوائیں بالائی اور مغربی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سرد اور خشک موسم رہا۔ شمالی بلوچستان، کشمیر، مری اور گلیات میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں درمیانے سے شدید دھند دیکھی گئی۔

جمعرات کے روز لیہ ملک کا سب سے سرد مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری تک گر گیا۔جمعہ کے روز پنجاب کے کئی شہروں، بشمول لاہور میں شدید دھند نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے اور سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوا۔

پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر لیک

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق:موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن،ایم تھری لاہور سے درخانہ،ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد،اور ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس نے مسافروں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے اور گاڑیوں کو آہستہ چلانے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر کئی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوا ہے۔

Related Posts