لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالربن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میسی 17 سال میں پہلی بار بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے نامزد نہ ہوسکے
میسی 17 سال میں پہلی بار بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے نامزد نہ ہوسکے

ارجنٹائن:مشہور و معروف فٹبالر لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر بن گئے۔کسی فٹبالر کی اتنی آمدنی نہیں ہوئی جتنی لیونل میسی کی ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری کی، فہرست کے مطابق بارسلونا کلب کے لیونل میسی 126 ملین ڈالر کمائی کرکے سب سے آگے نکل گئے۔

اس آمدنی میں میچ فیس کی مد میں 92 ملین ڈالر اور برانڈز کی تشہیر سے حاصل ہونے والی 34 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے۔

دوری جانب فہرست میں دوسرے نمبر پر پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں جن کی آمدنی 117 ملین ڈالر ہے۔جبکہ تیسری پوزیشن برازیل کے نیمار کی ہے جن کی رواں سال کی آمدنی 96 ملین ڈالر ہے۔

رواں سال آمدنی کے لحاظ سے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح 37 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر برا جمان ہیں۔

Related Posts