لاہور کے بڑے سپر اسٹورزنے سستے داموں دالیں بیچنے سےانکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pulses
pulses

لاہور کے بڑے سپر اسٹورز نے سستے داموں میں دالیں بیچنے سےانکار کردیا اور مطالبات پورےنہ ہونے کی صورت میں اسٹورز پردالیں نہ رکھنے کی بھی دھمکی دے دی۔

سپر سٹورز انتظامیہ جنرل سیکرٹری سپر سٹورز ایسوسی ایشن عمران سلیمی نے حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اسٹور کے اخراجات ملائیں تو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے نقصان اٹھا رہے ہیں ۔تھوک سے خرید ی مہنگی ڈی سی ریٹ پر سستی دالیں کیسے فروخت کریں۔

عمران سلیمی نے کہا کہ سپر سٹورز کو دالیں بیچنے میں بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے بہتر ہے سپر سٹور پر دالیں رکھنا چھوڑ دیں جس کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،تھوک سے دالیں مہنگی ملتی ہے 50 سے 100 روپے تک فی کلو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تھوک کا ریٹ ڈی سی ریٹ سے کم ہونا چاہیئے، حکومت نے تھوک اور ڈی سی ریٹ کے فرق کو ٹھیک نہ کیا تو کل سے سٹوروں پر دالوں سبزی و پھل کے کاؤنٹر بند کر دیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور کے ساتھ کئی بار میٹنگ کی مگر کوئی حل نہیں نکل سکا ہے اب فیصلہ کیا ہے کہ دالیں بیچنی چھوڑ دیں گے۔

اس وقت تھوک مارکیٹ میں دال چنا باریک 160روپے میں خرید کر سپر سٹور پر ڈی سی ریٹ 104 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جس سے سپر سٹور کو 56روپے فی کلو نقصان ہورہا ہے اسی لحاظ سے دال چنا سپیشل 165روپے تھوک جبکہ ڈی سی ریٹ 108 روپے فی کلوفروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کی سالانہ رپورٹ 19-2018میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حفظاتی انتظامات پر تشویش کا اظہار

دال مسور 132 روپے فی کلو تھوک ڈی سی ریٹ 115 روپے ، دال ماش دھلی تھوک 250 جبکہ ڈی سی ریٹ 165اسی طرح دال ماش چھلکا 210روپے تھوک جبکہ 152روپے ڈی سی ریٹ 58روپے نقصان کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں ڈی سی لاہور دانش افضال نے اعتراف کیا کہ تھوک پر ریٹ زیادہ ہے اس کے حل کے لیے نئی قیمتوں کی سمری بھجوائی ہوئی ہے ، سمری کی منظوری کے بعد ڈی سی ریٹ تبدیل کر دیے جائیں گے۔

Related Posts