پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاست کو تجارت بنانے والے عدلیہ پر انگلی اٹھا رہے ہیں اور پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف صف آراء کر رہے ہیں۔
جو جماعتیں آج حکومت میں ہیں ان کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے کبھی فوج اور کبھی عدلیہ کو ٹارگٹ کر کے کمزور کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت ریاست کو مافیاز سے خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
صہیونی فورسز کا مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد، دردناک ویڈیو سامنے آگئی
22 کروڑ عوام کی گردنیں مافیا کے شکنجے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور عوام مہنگائی کی وجہ سے کراہ رہے ہیں مگر حکمرانوں کی ساری توجہ آئینی ادارے عدلیہ کو قابو کرنے پر مرکوز ہے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سزا یافتہ عدالتی مفرور کس حیثیت میں عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے اور پابندی کے باوجود پیمرا خاموش کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے عوام اور وکلاء کو خبردار رہنا ہو گا۔
وزیراعظم اور وزراء کی طرف سے جو بیانات آرہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے لئے تیار نہیں۔