حقوقِ اطفال: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بچوں پر توجہ دیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بچوں پر توجہ دیں

پاکستان سمیت پوری دنیا آج بچوں کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ بین الاقوامی یومِ اطفال کے موقعے پر بچوں کے حقوق پر توجہ دینے کی ضرورت موجودہ دور میں گزشتہ ہر دور سے زیادہ ہے۔

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بچے کسی نہ کسی طرح عالمی بحرانوں، ہر روز بڑھتی مہنگائی اور خانہ جنگیوں کے باعث مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں جبکہ عالمی یومِ اطفال کے موقعے پر ہمیں سمجھنا ہوگا کہ بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں۔

جن بچوں پر پاکستان سمیت دنیا کی متعدد اقوام زیادہ توجہ نہیں دیتیں، آگے چل کر انہی بچوں کو مستقبل کا معمار بننا ہوتا ہے اور ملک کی سلطنت، سیاست اور معیشت سمیت ہر شعبے کی باگ ڈور انہی کے ہاتھوں میں دی جاتی ہے۔

مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے دنیا کی ہر قوم فکر مند ہوتی ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہمارے بچوں کو وہ توجہ بھی دی جاتی ہے جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں یا ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جاتی ہیں؟

بنیادی انسانی حقوق کو انسانی تاریخ کے ہر دور میں پامال کیا گیا، تاہم عالمی جنگوں، بین الاقوامی معاشی بحران اور دیگر عالمی مسائل کے تناظر میں بچوں کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا گیا۔

آج عالمی یومِ اطفال کے موقعے پر ملک بھر میں سیمینارز، ورکشاپ اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا اور پوری دنیا میں لوگ بچوں کے حقوق کے حوالے سے آگہی کو فروغ دینے کے اقدامات کا حصہ بنیں گے۔

عالمی یومِ اطفال کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں اقوامِ متحدہ کے  سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پوری دنیا میں بچے اپنی قوتِ اظہار اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ ہمیں ایک مستحکم دنیا فراہم کرسکیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بین الاقوامی یومِ اطفال کے موقعے پر میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور اپنے بچوں کو سب سے پہلے اہمیت دینا سیکھیں اور ہر بچے کو اس کا ہر حق مہیا کریں۔

یومِ اطفال کا سب سے پہلے کائناتی اطفال ڈے کے طور پر 1954ء میں اقوامِ متحدہ کی طرف سے اعلان کیا گیا اور یہ ہر سال 20 نومبر کو اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے آگہی کو فروغ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا  جبکہ  اس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علامات اور اس سے بچاؤکے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts