کراچی: شہر میں دہشت گردی کی نئی لہر کاخطرہ ہے،دہشت گردوں کی جانب سے ساؤتھ زون میں اہم تنصیبات کو نئی طرز پر نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر میں حالیہ ہونے والے بم دھماکوں کی تفتیش کے دوران تحقیقاتی اداروں کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ جس میں شہر میں دہشت گردی کی ایک اور نئی لہر کا خطرہ ہے۔
شہر میں بم دھماکوں کے علاوہ نئی طرز پر اہم تنصیبات پر حملہ کیا جاسکتا ہے جوکہ ماضی سے بالکل مختلف ہوگا۔حساس اداروں کہ مطابق خصوصی طور پر شہر کا ساؤتھ زون دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔
ساؤتھ زون میں آئل ریفائنریز، غیر ملکی قونصل خانے، گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس اور دیگر اہم عمارتیں و اہم تنصیبات قائم ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں لڑکی کی لاش کیساتھ ظلم وزیادتی کا ہولناک حادثہ، اہم انکشافات