سگریٹ پر ٹیکسز میں اضافہ، اسمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت 200 فیصد بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافے سے دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا، گزشتہ دو ماہ میں اسمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے اسمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں، جنوری 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تھا، فروری 2023 میں ملک کی سب بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 2.6 ارب سگریٹ تک کم ہوچکا ہے۔

مارچ کے مہینے میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 1.8 ارب سگریٹ ہوچکا ہے، جنوری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھے، فروری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.6 ارب سگریٹ بڑھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دستاویز میں بتایا گیا کہ مارچ 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک بڑھ چکا ہے، یکم جولائی 2022 سے 31 مارچ 2023 میں سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی نے 92 ارب کا ٹیکس جمع کرایا۔

رواں مالی سال کے مکمل ہونے تک سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 135 ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کا امکان ہے، 20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومتی محصولات میں صرف 14 فیصد اضافہ ہوا۔

افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان سمگل ہورہا ہے، غیر ملکی سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز چوری کئے جاتے ہیں، غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیہ پر حکومت پاکستان کی منظور شدہ تصویری ہیلتھ وارننگ بھی چسپاں نہیں ہوتی۔

Related Posts