اداکار عمران عباس نے عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Abbas praises acting skills of Ayeza Khan

لاہور: خوبرو اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں ۔میں آپ کے لیے یہ بھی کہوں گا کہ یقینا آپ ایک بہترین اداکارہ ہیں جسے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ نوازا گیا۔

اللہ آپ کو مزید کامیابی دے۔عائزہ خان نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ لیکن مجھ سے امید نہ رکھنا کے میں تمہیں سراہوں گی۔

مزید پڑھیں:میرے پاس تم ہوکی کامیابی، عائزہ خان کی مقبولیت میں اضافہ، فلموں کی آفرز

ایک اور کمنٹ میں اداکارہ نے عمران عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقتاًبات کروں تو تم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہو اور میرا بہترین دوست بننے کے لیے تمہیں مبارک ہو۔

ڈرامہ میرے پاس تم ہونے اداکارہ عائزہ خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہےاورڈرامہ میرے پاس تم ہو کیا کامیابی کے بعد اداکارہ عائز ہ خان کے مداحوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ۔

Related Posts