لاہور میں منفرد اور زرق برق عروسی ملبوسات سے مزین ہم برائیڈل کاؤچر ویک کا 10 دسمبر سے آغاز ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برائیڈل کاؤچر ویک کا 19واں ایڈیشن رواں برس 10 سے 12دسمبر تک باغوں کے شہر لاہور میں جاری رہے گا جس میں فیشن کی دنیا کے ابھرتے ہوئے اور مشہورومعروف ستاروں کی تخلیقات سامنے لائی جائیں گی۔
ڈرامہ سیریل پری زاد کے گیت کی موسیقی بھارتی فیشن ڈیزائنر نے چرالی
نقالی کا الزام، فیشن کے رجحانات کبھی پرانے نہیں ہوتے۔ایمن خان کا جواب
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی، کنزہ ہاشمی، حریم فاروق، شہزاد شیخ اور فہد شیخ سمیت دیگر ستارے برائیڈل ویک کا حصہ بنیں گے۔ فیشن ڈیزائنرز کے تازہ ترین عروسی ملبوسات کو فیشن ویک کا حصہ بنایا جائے گا۔
کم و بیش 28 فیشن ڈیزائنرز برائیڈل ویک کا حصہ بن کر اپنے تازہ ترین عروسی ملبوسات پیش کریں گے جن میں عظمیٰ بابر، سائرہ رضوان، نکی نینا، فہد حسین، عمران راجپوت، ہمایوں عالمگیر اور دیگرمشہورومعروف ڈیزائنرز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار بہنوں ایمن اور منال خان نے نقالی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیشن کے رجحانات کبھی پرانے یا فرسودہ نہیں ہوتے۔
رواں برس جولائی کے دوران اپنی نئی عید کلیکشن پر نقالی کے الزامات کا سامنا کرنے والی اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو میں مختلف ملبوسات پہن کر دکھائے۔