ہبل کی نئی تصویر، سائنسدان ستاروں کا رنگارنگ جھرمٹ دیکھ کر حیران رہ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہبل کی نئی تصویر، سائنسدان ستاروں کا رنگارنگ جھرمٹ دیکھ کر حیران رہ گئے
ہبل کی نئی تصویر، سائنسدان ستاروں کا رنگارنگ جھرمٹ دیکھ کر حیران رہ گئے

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی خلائی دور بین ہبل سے حاصل کی گئی نئی تصویر نے سائنسدانوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ستاروں کا یہ رنگا رنگ جھرمٹ اوپن اسٹار کلسٹر این جی سی 1755 سے حاصل کیا گیا ہے۔

ستاروں اور سیاروں کا یہ رنگا رنگ جھرمٹ ہماری 1 لاکھ 5 ہزار 700 نوری سال طویل کہکشاں ملکی وے کے ہمسائے میجلانک کلاؤڈ میں پایا جاتا ہے جس کی ایک سمت سے دوسری سمت تک طوالت 120 نوری سال بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ نے اہم میسجز دوبارہ حاصل کرنے کیلئے فیچر متعارف کرادیا

ناسا کا پیراشوٹ 2023 میں مریخ پر اڑان کیلئے تیار،ڈراپ ٹیسٹ کی ویڈیو جاری

اپنی متاثر کن چوڑائی کے باوجود این جی سی 1755 ستاروں کے کلسٹرز میں شامل  ایک چھوٹے طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اسٹار کلسٹرز ستاروں کے ایسے جھرمٹ کو کہتے ہیں جن کی دو مختلف اقسام ہوتی ہیں۔

مذکورہ دو اقسام میں این جی سی 1755 کی طرح چھوٹے حجم کے حامل کلسٹرز جن میں عمر کے اعتبار سے جوان ستارے شامل ہوتے ہیں اور طویل ترین حجم کے حامل گلوبلر کلسٹرز شامل ہیں جن میں لاکھوں سال پرانے ستارے ہوسکتے ہیں۔

ماہرینِ فلکیات یہ جاننا چاہتے تھے کہ ستاروں کی مختلف آبادیاں ایک ہی جھرمٹ میں ایک ساتھ کس اصول کی بنیاد پر ساتھ رہتی ہیں؟ جس کیلئے این جی سی 1755 کے قلب سے ایک تصویر حاصل کی گئی جسے سائنسدان معلومات کا خزانہ قرار دے رہے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ستاروں کے اس گروہ کے مطالعے سے عمر یا کیمیائی ساخت کے علاوہ ستاروں کی پیدائش، زندگی اور موت کے متعلق قیمتی معلومات حاصل ہوتی ہیں جو مستقبل میں ستاروں کے متعلق حیران کن انکشافات کی وجہ بن سکتی ہیں۔ 

Related Posts