ملتان میں کار کا سڑک پر کھڑے ٹرک سے تصادم، 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان میں کار کا سڑک پر کھڑے ٹرک سے تصادم، 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق
ملتان میں کار کا سڑک پر کھڑے ٹرک سے تصادم، 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں کار اور سڑک پر کھڑے ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ خوفناک حادثہ وہاڑی روڈ پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ پر سڑک پر کھڑے خراب ٹرک نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی جان لے لی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک کو خراب ہونے کے باعث سڑک پر کھڑا کیا گیا تھا، تاہم تیز رفتار کار اس سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس کے اہلکار کا ایس ایس پی کے احکامات ماننے سے انکار

کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

کار کی ٹرک سے ٹکر عقبی سمت سے ہوئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں نے موقعے پر دم توڑ دیا۔ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی میاں بیوی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ پنجاب کالونی کے قریب پیش آیا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 فرد زخمی ہوا۔

گاڑی اور موٹر سائیکل کے ٹکرا جانے کے باعث جاں بحق شہریوں میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل تھے۔ لاشوں اور زخمی فرد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Posts