دینِ حق کیلئے اپنی زندگی کو وقف کرنے والے ولئ کامل حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1290ویں عرسِ مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ مزارات کو بھی بند کر دیا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز مزارات کھولنے کے حکم کے بعد عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر عرس کی تقریبات مذہبی و روحانی جوش و جذبے سے منعقد ہوں گی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سندھ کابینہ کے صوبائی وزراء، اراکینِ اسمبلی اور سندھ سمیت ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات عرس کی تقاریب میں متوقع طور پر شریک ہوں گی۔
عرس کے دوران لنگر کی تقسیم، اونٹوں کی قربانی، مزار کو غسل دینے کی تقریب اور چادر چڑھانے کی تقریبات کے ساتھ ساتھ دیگر اہم تقریبات کا انعقاد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کمشنر کراچی کا جم خانہ کو غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم