معروف گلوکارہ اوراداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے انٹریو میں اپنی ناکام شادیوں سے متعلق لوگوں کوآگاہ کرتےہوئےبتایاکہ پہلی شادی کےبعد کچھ کرئی عرصے تک شادی نہیں کی تاہم بچے کو گود لینےکےبعد کچھ مسائل پیداہونےسے دوسری شادی بھی زیادہ دیرتک نہیں چل سکی۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی کاکہناتھاکہ میں نےزندگی میں بہت نشیب وفراز دیکھے ہیں ،پہلی طلاق کے بعد ایک شخص ایساتھا جواکثران کےساتھ موجودرہتاتھا، اس دوران میں نے اس سے ایک بات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ماں بننےکیلئے بچےکوگودلیناچاہتی ہوں ، جس پر اس شخص نے مجھے مشورہ دیاکہ اگر یہ میری خواہش ہے تو مجھے ایسا کرنے میں دیرنہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ بچےکوگودلینےکےبعد میں چاہتی تھی کہ اسے باپ کانام دیاجائے،اس وجہ سے میں نے دوسری شادی کی تاکہ بچےکوآگے چل کر اپنی زندگی میں کوئی مشکلات پیش نہ آئیں لیکن مختلف مسائل کےبعددوسری شادی بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اورہم نےعلیحدگی اختیارکرلی۔
یہ بھی پڑھیں:بلال عباس کے ڈرامہ سیریل دوبارہ نے معاشرے کی تلخ روایات بے نقاب کردیں