گوجرانوالا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ کو 2 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ کو 2 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا گیا
گوجرانوالا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ کو 2 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا گیا

گوجرانوالا: ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی طالبہ بسمہ شاہد کو 2 لاکھ روپے کے انعام سے نواز دیا گیا۔

وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب ندیم عباس کی جانب سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ بسمہ شاہد کو چیک دیا اور کہا کہ بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ڈاکو گرفتار کرائے، اس کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا چاہیے،بسمہ شاہد نے ثابت کیا کہ لڑکیاں بہادری میں کسی سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی لوٹ مار، مزاحمت پر امام مسجد قتل

واضح رہے کہ طالبہ نے ہفتے کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح افراد کے پرس چھیننے کی کوشش ناکام بنادی تھی، جس کے بعد ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Related Posts