پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں منگل کو 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث گزشتہ کاروباری روز 187,200 روپے میں فروخت ہونے کے مقابلے میں فی تولہ سونا اب تک کی بلند ترین قیمت 187,700 روپے پر فروخت ہوا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کا اضافہ ہوا اور 160,494 روپے کے مقابلے میں 160,922 روپے میں فروخت ہوا۔ 10 گرام 22 قیراط کی قیمت 147,512 روپے ہوگئی جبکہ اس کی فروخت 147,119 روپے تھی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے سے 2150 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے اضافے سے 1843.27 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 1833 ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ اس کی قیمت 1824 ڈالر تھی۔

Related Posts