اسٹاک مارکیٹ میں 185 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 185 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 185 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 185 پوائنٹس یا 0.45 فیصد کی کمی کے ساتھ 40،630.64 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا، مندی کے باعث دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 630 پر بند ہوا۔ دن بھرمجموعی طورپر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 204 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 121 کے شیئرز میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بائننس کا جنوبی کوریا میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,015 جبکہ کم ترین سطح 40,595 رہی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts