کراچی : گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ رواں سال ملکی معیشت میں جی ڈی پی ترقی گزشتہ سال سے کم ہوگی۔
کراچی ایوان تجارت و صنعت سے خطاب کے دوران ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کو سہولت دینا ہے ، اسٹیٹ بینک پاکستان کی تجارت وصنعت کی تیز رفتارترقی کاخواہش مند ہے۔
تجارت و صنعت کی ترقی سے ملکی معیشت کی بھی ترقی ممکن ہے۔ معیشت کی شرح اور جی ڈی پی نمو میں ہونے والی کمی سے اتفاق کرتے ہیں۔
رواں برس معیشت میں جی ڈی پی ترقی گزشتہ سال سے کم ہوگی، ماضی میں ایکس چینج ریٹ کو مستحکم رکھ کر امپورٹ پر سبسڈی اور برآمدات پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :پی سی ڈی ایم اے کی تجویز پر10ہزارڈالرتک ایڈوانس ادائیگی پر عائدپابندی ختم