شریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت 14 روز تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت 14 روز تک ملتوی
شریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت 14 روز تک ملتوی

عدالت نے شریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں بشمول شہباز شریف کی درخواست کی سماعت 14 روز کے لیے ملتوی کردی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد معزز جج نے مقررہ تاریخ پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ حاضری کا حکم دیا۔

وکیلِ صفائی امجد پرویز نے سماعت کے دوران عدالت سے درخواست کی کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت شریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم واپس لیا جائے۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شریف خاندان کی جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے  درخواست میں شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز سمیت 9 فریقین کے اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی ہے۔

بعد ازاں معزز احتساب عدالت جج نے دلائل مکمل ہونے کے بعد شریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت 14 روز تک ملتوی کردی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور رنگ روڈ منصوبے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و موجودہ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف پر 59 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق زمین کی خریداری سے لے کر سول ورک اور ٹھیکے کی لین دین سے لے کر مالیاتی مینجمنٹ تک کم از کم 59 ارب 39 کروڑ کی بدعنوانی کا انکشاف سامنے آیا۔

آڈٹ رپورٹ کے دسمبر میں کیے گئے انکشاف کے مطابق زمین خریدنے کے لیے 15 ارب سے زائد کی کرپشن کی گئی جبکہ زائد قیمتوں کی مد میں کی گئیں بے قاعدگیوں کی مالیت 4 ارب 36 کروڑ بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہوررِنگ روڈ منصوبہ:  شہباز شریف پر 59 ارب کی بے ضابطگیوں کا الزام

Related Posts