راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ماردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بدھ کی شب بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی کے دو مقامات پر سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی،دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا فوری جواب دیا گیا۔
بلوچستان میں یہ واقعہ 25 جنوری کی شب بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10جوانوں کی شہادت کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان، پنجگور اور نوشکی میں فائرنگ اور دھماکوں سے خوف پھیل گیا