وزیر خارجہ کی امریکی قیادت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ اور مسئلۂ کشمیر کے حل پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ کی امریکی قیادت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ اور مسئلۂ کشمیر کے حل پر گفتگو
وزیر خارجہ کی امریکی قیادت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ اور مسئلۂ کشمیر کے حل پر گفتگو

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی امریکا کے سرکاری دورے کے دوران امریکی دارالحکومت میں امریکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی جس کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ اور مسئلۂ کشمیر کے حل پر گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری امریکی سینیٹ اور خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ملاقات واشنگٹن کے کیپٹل ہل ہوٹل میں ہوئی جس کے دوران پاک امریکا تعلقات پر گفت و شنید ہوئی۔

پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری ملاقات امریکی سینیٹر مننڈیز، چیئرمین آف سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی، سینیٹ کی خارجہ تعلقات پر سب کمیٹی برائے ایشیاء کے سینیٹرز سے ملاقات ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سینیٹر مرفی اور سینیٹر رچ سمیت امریکی اعلیٰ قیادت  سے ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے پاک امریکا تعلقات کے ساتھ ساتھ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ، کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی کرفیو اور علاقائی سلامتی پر اس کے برے اثرات پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کرنا ضروری ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ حقِ خود ارادیت کے حصول پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور مسئلۂ کشمیر اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر 70 سال سے موجود ہے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 7 عشروں سے اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر اقوامِ متحدہ میں 70 سال سے ہے۔وزیر خارجہ

Related Posts