زندگی گلزار کی فنکار جوڑی فواد خان اور صنم سعید ویب سیریز کیلئے یکجا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زندگی گلزار کی فنکار جوڑی فواد خان اور صنم سعید ویب سیریز کیلئے یکجا
زندگی گلزار کی فنکار جوڑی فواد خان اور صنم سعید ویب سیریز کیلئے یکجا

ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے میں جاندار اداکاری کے باعث شہرت پانے والی فنکار جوڑی فواد خان اور صنم سعید ویب سیریز کیلئے یکجا ہو گئی جو بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چڑیلز کے ہدایت کار عاصم عباسی نئی ویب سیریز میں خدمات سرانجام دیں گے۔ فواد خان اور صنم سعید نئی کہانی میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو مافوق الفطرت واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پری زاد اور ناہید کی شاندار گفتگو نے مداحوں کے دل جیت لیے

جنید کی بارات، سوشل میڈیا پر عائشہ کی شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل

نئی ویب سیریز میں فواد خان اور صنم سعید جادوئی دنیا اور بچھڑے ہوئے خاندان کے دوبارہ ملاپ سے متعلق مافوق الفطرت اور پراسرار واقعات کا حصہ بنیں گے۔ وادئ ہنزہ میں ویب سیریز کی پروڈکشن کاکام شروع کردیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZINDAGI (@zindagiofficial)

ویب سیریز میں فواد خان رنڈوے والد کا کردار ادا کریں گے جو خوبصورت تو ہے مگر جو کچھ کھو دیا، اس کے غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ صنم سعید سیریز میں مرکزی ہیروئن کے کردار میں جلوہ گر ہو کر فواد کے ہمراہ اداکاری کریں گی۔

زی انٹرٹینمنٹ کی سی سی او (چیف کونٹینٹ آفیسر ) شائلجا کیجریوال کا کہنا ہے کہ ہم نے اس بات کہانی کی قسم کے ساتھ ساتھ پلاٹ پر بھی کام کیا ہے۔ خاندان کے پیار محبت کے علاوہ اس میں پراسراریت اور خیالی دنیا بھی شامل ہے۔

پیشہ ورانہ محاذ پر صنم سعید ویب سیریز قاتل حسیناؤں کے نام میں زووی بنی ہوئی ہیں جسے حال ہی میں ریلیز کیا گیا۔ قبل ازیں فلم کیک میں اداکارہ صنم سعید کو سراہا گیا جو عاصم عباسی کی ہدایات کے تحت 2018 میں ریلیز ہوئی۔ 

 

Related Posts