سب سے زیادہ فواد خان کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری پسند آئی، سونم کپور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سب سے زیادہ فواد خان کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری پسند آئی، سونم کپور
سب سے زیادہ فواد خان کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری پسند آئی، سونم کپور

معروف بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی اسٹار فواد خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کرن جوہر کے شو کافی ود کرن کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں کرن جوہرسونم کپور سے یہ سوال  پوچھتے ہیں کہ آپ کو کس ہیرو کے ساتھ اپنی آن اسکرین کیمسٹری سب سے زیادہ پسند آئی؟

اس سے پہلے کہ سونم کپور اس سوال کا جواب دیتیں، شو میں موجود ان کے بھائی ہرش وردھن کپور نے فوراََ ہی پاکستانی اداکار فواد خان کا نام لے لیا۔

سونم کپور نے کہا کہ میرے خیال میں ہرش وردھن کپور نے صحیح کہا ہے مجھے فواد خان کے ساتھ اپنی آن اسکرین کیمسٹری سب سے زیادہ پسند ہے۔

سونم کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کرن نے فواد خان کو واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔ یہ جواب سن کر کرن جوہر کو بہت حیرانی ہوئی۔

یاد رہے کہ سونم کپور نے فوادخان کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ میں کام کیا تھا۔ یہ فلم فواد خان کے بالی ووڈ کیریئر کی پہلی فلم تھی، جس میں انہوں نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم فیئر ایوارڈز میں’بیسٹ میل ایکٹر ڈیبیو‘ کا ایوارڈ بھی ملا۔

Related Posts