طالبان کے جشن کے دوران کابل میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

کابل میں ترجمان محکمہ سیکیورٹی کے مطابق دھماکا سرکوتل خیر خانه کے علاقے میں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان امریکی فوجی انخلا کا پہلا سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے تھے۔

خیال رہے یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب طالبان حکام مسلسل یہ دعویٰ کرتے پائے جاتے ہیں کہ ان کے زیر تسلط افغانستان میں سو فیصد امن قائم ہوچکا ہے اور ان کی حکومت کا افغانستان پر کنٹرول مضبوط اور مستحکم ہے۔

واضح رہے طالبان حکام اس طرح کے واقعات پر داعش کو ذمے دار ٹھہراتے ہیں اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ داعش کو کمزور کر چکے ہیں، تاہم آئے دن ایسے واقعات سے طالبان کے ان دعوؤں پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

Related Posts