خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:صدرمملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:صدرمملکت
خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:صدرمملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین کو انکے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے رویوں میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وراثتی قوانین کی موجودگی کے باوجود پاکستانی خواتین کو اپنے وراثتی حقوق کے حصول میں کئی طرح کے دباؤ کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ صرف انصاف پر مبنی معاشرہ ہی ترقی کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرہ اپنے کمزور طبقوں کیلئے حقوق یقینی بناتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے خواتین کے حقوق کی مکمل وضاحت کی ہے اور چودہ سوسال قبل خواتین کو حقوق دئیے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے تحت طالبات کو فراہم کردہ تعلیمی اور مالی مراعات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: بلیو اکانومی سے کئی سیکٹر جڑے ہیں،یورپی یونین ویزوں کااجراء آسان بنائے،علی زیدی

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت طالبات کے تعلیمی وظائف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پوری کوشش ہے کہ کوئی بھی خاتون تعلیم سے محروم نہ رہے۔

Related Posts