ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کھیلے گا یا نیوزی لینڈ، فیصلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کھیلے گا یا نیوزی لینڈ، فیصلہ آج ہوگا
ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کھیلے گا یا نیوزی لینڈ، فیصلہ آج ہوگا

ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے سیمی فائنل کا میچ آج ہورہا ہے جس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مدِ مقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کھیلے گا یا نیوزی لینڈ، فیصلہ آج متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل آج شام کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کا اگلے سال پاکستان میں دو اضافی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان پربہت زیادہ خوشی ہے، شین وارن

ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس پر آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

پاکستانی وقت کے  مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 میچ شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے اور ملز اَن فٹ ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔

کھلاڑیوں کے اَن فٹ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کے باعث انگلینڈ ٹیم پر دباؤ ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں ٹی 20 کرکٹ میں پہلے بھی ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں۔

دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 21 ٹی 20 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے 12 میچز میں انگلینڈ جبکہ 7 میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انگلینڈ کا پلڑا نیوزی لینڈ پر بھاری رہا اور آج کے سیمی فائنل میچ میں بھی انگلینڈ کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔ 

 

Related Posts