پارٹنرشپ مبارک ہو، ملالہ یوسفزئی کے نکاح پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارٹنرشپ مبارک ہو، ملالہ یوسفزئی کے نکاح پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل
پارٹنرشپ مبارک ہو، ملالہ یوسفزئی کے نکاح پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ روز حقوقِ نسواں کی علمبرداری کی دعویدار ملالہ یوسفزئی کے نکاح پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے نئی نویلی دلہن کے سابقہ بیانات پر تنقید کی ہے۔ بعض ٹوئٹر صارفین نے ایجوکیشن ایکٹیوسٹ ملالہ کو یہ تک کہہ ڈالا کہ آپ کو پارٹنرشپ مبارک ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسفزئی کے نکاح کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا بھرپور ردِ عمل سامنے آیا۔ لوگوں نے ملالہ کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ  نکاح کی بجائے پارٹنرشپ کی حمایت کا بیان دہرا کر تنقید بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر شیئر کردیں

شادی کے حوالے سے متنازعہ بیان، ملالہ کے والد بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے

 شادی اور نکاح کی مخالف کیوں؟ ملالہ کے حقائق منظرِ عام پر آگئے

قبل ازیں ملالہ یوسف زئی نے ایک امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کر لیتے ہیں؟ اگر آپ کسی شخص کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیا پارٹنرشپ نہیں ہوسکتی؟

انٹرویو کے دوران ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ میں کبھی شادی اور بچے پیدا نہیں کروں گی۔ اپنا کام جاری رکھوں گی اور ہمیشہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوش و خرم رہوں گی۔ تاہم گزشتہ روز ملالہ نے پی سی بی کے عہدیدار عصر ملک سے نکاح کا اعلان کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جب آپ کو پتہ چلتا ہے کہ نکاح پارٹنرشپ سے بہتر ہے تو آپ شادی کرلیتے ہیں۔ دوسرے صارف نے ملالہ کے بیان اور نکاح کی تقریب دونوں کو ایک دوسرے کا کھلم کھلا تضاد قرار دیتے ہوئے انہیں پارٹنرشپ کی طرف رجوع کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ 

 

کرکٹ بورڈ میں ہائی پرفارمنس جنرل منیجر سے شادی کے اعلان پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ملالہ یوسف زئی کو پارٹنرشپ کے متعلق ان کا بیان یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ تو پارٹنرشپ کی حمایت کررہی تھیں؟ پھر یہ کیا ہوا کہ آپ نے نکاح کر لیا؟ 

 

Related Posts