کراچی، سہراب گوٹھ میں مدرسے پر بجلی کے تار گرنے سے 1بچہ جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سہراب گوٹھ میں مدرسے پر بجلی کے تار گرنے سے 1بچہ جاں بحق
کراچی، سہراب گوٹھ میں مدرسے پر بجلی کے تار گرنے سے 1بچہ جاں بحق

شہرِ قائد کے علاقے سہراب گوٹھ (مچھر کالونی)میں دینی مدرسے پر بجلی کے تار گرنے کے نتیجے میں 1 بچہ جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے جس کا ذمہ دار بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کو قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے۔ دینی مدرسے پر بجلی کے تار گرے جن کی زد میں 9 بچے آگئے۔ ایک بچہ جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ائیرپورٹ، لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

عوام کی بڑی تعداد مدرسے کے قریب جمع ہوگئی۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ بچے مدرسے کے قریب کھیل میں مصروف تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ زخمی بچے ہسپتال منتقل کردئیے گئے اور ا انہیں طبی امداد مہیا کی گئی جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی نااہلی کے باعث پیش آنے والے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ ماضی میں بھی کراچی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث مختلف حادثات رونما ہوئے تاہم مسئلے کا کوئی مستقل حل سامنے نہ آسکا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے لگے جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر درخت اور کھمبے گرنے لگے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ 63 کلومیٹر کی رفتار سے جھکڑ بھی چل رہے تھے۔

گزشتہ ماہ کے دوران کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ محکمۂ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر کے آغاز کی پیشگوئی کردی۔ 21 جنوری سے تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

Related Posts