ڈریپ کی 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈریپ کی 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش
ڈریپ کی 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

اسلام آباد: ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے پیش نظرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سفارش کی ہے کہ ملک میں عدم دستیاب 110 دواؤں کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر، دماغی امراض کی دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ہارڈ شپ کیسز کے حساب سے دواؤں کی قیمت میں 10 سے 20 فیصد اور کسی میں 40 فیصد تک اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس سے قبل ڈریپ ملک میں دواؤں کے ممکنہ بحران کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔

Related Posts