امید ہے کینیڈا بھی کشمیر اور بھارت میں اسلاموفوبیا کی مذمت کرے گا۔ڈاکٹر شیریں مزاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید ہے کینیڈا بھی کشمیر اور بھارت میں اسلاموفوبیا کی مذمت کرے گا۔ڈاکٹر شیریں مزاری
امید ہے کینیڈا بھی کشمیر اور بھارت میں اسلاموفوبیا کی مذمت کرے گا۔ڈاکٹر شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا ہے کہ امید ہے کینیڈا بھی مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں اسلامو فوبیا کی مذمت کرے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے  پیغام کا جواب دیا جس میں انہوں نے نیویارک تقریب میں شریک یہودیوں پر حملے کی شدید مذمت کی۔

مذکورہ پیغام میں گزشتہ روز  کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہماری دنیا میں نفرت اور یہود دشمنی کی کوئی گنجائش نہیں، جبکہ یہودیوں پر حملہ بڑھتی ہوئی  متعصبانہ شر انگیزی کی افسوسناک یادگار ہے جسے ہمیں مل کر ختم کرنا ہوگا۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے سرکاری پیغام کا جواب دیتے ہوئے وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ شاید آپ نفرت سے بھرپور اسلاموفوبیا کو بھارت میں جڑیں پکڑتے ہوئے بھی دیکھ سکیں جو مودی حکومت نے شروع کیا۔

وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف مذہبی تعصب کی بنیاد پر نسل کشی کا پروگرام نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ہے بلکہ اب بھارت میں بھی شروع کردیا گیا۔

ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو دئیے گئے پیغام میں کہا کہ امید ہے آپ کی طرف سے بھارت اور کشمیر میں جاری اسلاموفوبیا  کی بھی شدید مذمت آئے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا  کہ مودی حکومت کا ایوان نازیوں کے نسل پرست ایجنڈے کا شکار ہوچکا ہے۔

 ٹوئٹر پر 18 روز قبل  اپنے پیغام میں وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نےکہا کہ بھارتی شہریت ترمیم بل (سی اے پی) دونوں ایوانوں سے منظور ہوگیا، یہ نسل پرستی کا ثبوت ہے۔

  مزید پڑھیں: بھارتی  ایوان نازیوں کے  ایجنڈے کا شکار ہے۔ شیریں مزاری

Related Posts