خیبر پختونخواہ کے محکمہ سول سیکرٹریٹ میں منصوبہ بندی کا کنسلٹنٹ بچوں سے زیادتی کی براہِ راست ویڈیوز بنا کر نشر کرنے والے عالمی ڈارک ویب کا سرغنہ نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی فیصل رانا کے مطابق راولپنڈی پولیس نے تھانہ روات کے علاقے میں سہیل ایاز نامی شخص کو گرفتار کیا جبکہ گرفتاری ایک مزدور کے بچے سے بد فعلی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی گلے پر بلیڈ چلا کر خودکشی کی کوشش
صوبائی حکومت سے 3 لاکھ روپے تنخواہ لینے والے کنسلٹنٹ سہیل ایاز نے اس سے قبل برطانیہ کے عالمی فلاحی ادارے میں ملازمت بھی کی، تاہم تفتیش کے دوران اس نے پاکستان میں 30 بچوں کے ساتھ بدفعلی کا اعتراف کیا۔
تفتیش کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ بچوں سے بدفعلی اور اخلاق باختہ ویڈیوز کے جرم میں سہیل ایاز نامی مجرم کو برطانیہ نے بھی ڈی پورٹ کرنے سے قبل برطانوی جیل میں قید کی سزا دی تھی، تاہم وہ اپنے جرم سے باز نہ آیا۔
پاکستان میں ایک قہوہ فروش مزدور کے بچے سے بدفعلی کی ویڈیو بنانے والے سہیل ایاز کی گرفتاری خیبر پختونخواہ کے متعدد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سندھ پولیس نے197مفرور ،77اشتہاریوںو دیگر377ملزمان سمیت مجموعی طورپر651ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران67مفرور،10اشتہاری و دیگر175ملزمان سمیت مجموعی طور پر252ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں: پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر651 ملزمان کو گرفتار کرلیا