1ماہ میں کراچی کے شہری2174 موبائل فونزاور426 موٹر سائیکلزسے محروم، 36 افراد قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

1ماہ میں کراچی کے شہری2174 موبائل فونز، 426 موٹر سائیکلز اور 21گاڑیوں سے محروم
1ماہ میں کراچی کے شہری2174 موبائل فونز، 426 موٹر سائیکلز اور 21گاڑیوں سے محروم

شہرِ قائد میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 1 ماہ کے دوران کراچی کے شہری 2 ہزار 174 موبائل فونز اور 426 موٹر سائیکلز سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ 36 افراد کو قتل کرکے زندگی سے محروم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے کراچی میں جرائم کے اعدادوشمار پر مبنی ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ بینک ڈکیتی کے علاوہ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بھی کی گئیں۔ کراچی پولیس شہریوں کو اسٹریٹ کرائمز سے نجات دلانے میں ناکام ہوگئی۔

سی پی ایل سی کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صرف مارچ 2021ء کے دوران کراچی کے شہریوں سے اسلحے کے زور پر 2 ہزار 174موبائل فونز، 426 موٹر سائیکلز اور 21گاڑیاں چھینی گئیں۔ چور 3 ہزار 898 موٹر سائیکلوں اور 131 گاڑیوں پر بھی ہاتھ صاف کر گئے۔

مارچ کے مہینے میں کراچی کے 36 افراد کو ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کے دوران قتل کردیا گیا۔ اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے 3، 3 واقعات کے علاوہ ایک بینک ڈکیتی بھی ہوئی۔ رواں برس کی ابتدائی سہ ماہی میں مجموعی طور پر کراچی سے 10 ہزار 916 موٹر سائیکلز چوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 3ماہ میں 1 ہزار 55 موٹر سائیکلز اور سڑکوں پر 5 ہزار 982 موبائل فونز چھین لیے گئے ۔477 گاڑیاں چوری ہوئیں۔ موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 100 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 41 فیصد جبکہ موبائل فون ڈکیتی میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ گاڑی چوری کی وارداتیں 4 فیصد بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں برقی آلات تیار کرنے والی نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی

Related Posts