اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 11 ہزار 708 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار473 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 123 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 722 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 59 ہزار 899 ہو گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 53 ہزار 695 افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 964 جاں بحق ہوئے، سندھ میں کیسز 3 لاکھ 69 ہزار 245 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 840 رپورٹ ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 42 ہزار 139افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار423انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 29 ہزار 681افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 326 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 23 ہزار 203کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 614شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 85ہزار 947 کیسز اور 796 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے 7 ہزار 798 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 124 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.3فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیٹرز کے داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی۔
گزشتہ روز یہ فیصلہ کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے سامنے آیا۔وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے میڈیا، پروٹوکول اور عوامی شکایات سیل سمیت 14 دفاتر سمیت دیگر محکموں کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر،وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ