محمدوسیم جیساٹیلنٹ ہمارے فخرکی علامت ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمدوسیم جیساٹیلنٹ ہمارے فخرکی علامت ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی باکسرمحمد وسیم سے ملاقات کی ،اس موقع پرآرمی چیف نےمحمد وسیم کومیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمدوسیم جیساٹیلنٹ ہمارافخر ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی باکسرمحمد وسیم سے ملاقات کی ،اس موقع پرآرمی چیف نےمحمد وسیم کومیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمدوسیم جیساٹیلنٹ ہمارافخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد وسیم کو عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی اور فتح پر مبارکباد دی۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہیں اور ایسے باصلاحیت نوجوانوں کوہمیشہ سپورٹ کریں گے اور ان جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی مدد کے لئے موجود ہیں۔

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد محمد وسیم کاکہناتھا کہ  سپورٹ کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پہلے بھی چیمپئن رہا ہوں اور آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔

خیال رہے کہ محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فتح حاصل کی تھی، انہوں نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تنومور کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

Related Posts