اڑن طشتری دکھائی دینے والا ہیلی کاپٹر ماڈل چین میں نمائش کے لیے پیش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اڑن طشتری دکھائی دینے والا ہیلی کاپٹر ماڈل چین میں نمائش کے لیے پیش
اڑن طشتری دکھائی دینے والا ہیلی کاپٹر ماڈل چین میں نمائش کے لیے پیش

چین کے شمال مشرقی شہر تیانجن میں 5ویں سالانہ عالمی نمائش کے دوران چینی دفاعی اداروں نے ایک جدید ترین پروٹوٹائپ ہیلی کاپٹر ماڈل پیش کیا ہے جسے سپر گریٹ وائٹ شارک کا نام دیا گیا ہے۔

چینی دفاعی اداروں کے مطابق   سپر گریٹ وائٹ شارک نامی ہیلی کاپٹر  اگلے سال  پہلی آزمائشی پرواز کرے گا جبکہ اس کا نام ایک تیز رفتار اور خطرناک شارک کے مشہور نام سے ماخوذ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلا میں چہل قدمی کرنے والا پہلا روسی خلا بازالیگزے لیونوف چل بسا

سپر گریٹ وائٹ شارک مکمل طور پر گول نہیں بلکہ بیضوی یعنی انڈے جیسا ہیلی کاپٹر ہے جس کی لمبائی 7.6 میٹر اور چوڑائی 2.85 میٹر ہے۔اس کے بالکل درمیان میں ایک کاک پٹ ہے جس میں دو پائلٹوں کے بیٹھنے کی جگہ بھی ہے۔

اڑن طشتری جیسا یہ ہیلی کاپٹر  عموداً یعنی بالکل سیدھا اڑان بھرنے اور زمین پر اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے لیے اس میں ایک مرکزی روٹر سسٹم نصب ہے جس کا قطر 4.9 میٹر ہے۔

 تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کے لیے اس میں دو اضافی ٹربو جیٹ انجن بھی لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے یہ 650 کلومیٹر فی گھنٹہ جیسی زبردست رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔

دفاعی حوالے سے ہیلی کاپٹر میں  فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں مار کرنے والے میزائیلوں سمیت کئی طرح کے جدید اور خطرناک ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے جن میں مشین گنیں بھی شامل ہیں۔

چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ اڑن طشتری جیسا دکھائی دینے والا یہ ہیلی کاپٹر اپنی صلاحیتوں میں دنیا کے جدید ترین جنگی ہیلی کاپٹروں کے ہم پلہ ہے۔ یہ ’اسٹیلتھ‘ یعنی ریڈار کی نظروں سے اوجھل رہنے کی اضافی خاصیت بھی رکھتا ہے جو کسی بھی عسکری طیارے یا ہیلی کاپٹر کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر 16.5 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے اوپر اٹھتے ہوئے 6,000 میٹر کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے جبکہ ٹیک آف کے وقت یہ زیادہ سے زیادہ 6,000 کلوگرام تک وزنی ہوسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں فولڈ ایبل اسکرینز سے مزین جدید ترین کار تیار کر لی گئی جبکہ  گاڑی بنانے والوں نے  اسے آمدورفت کے ساتھ ساتھ تفریح کا ذریعہ بھی قرار دے دیا۔

چین کے صوبے ہیبی میں  گزشتہ روز منعقد ہونے والی بین الاقوامی ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو کے دوران  ایک ایسی کار پیش کی گئی ہے جس میں ہر جگہ فولڈ ایبل اسکرینز موجود ہیں جسے کانسیپٹ کار کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں فولڈ ایبل اسکرینز سے مزین جدید ترین کار تیار کر لی گئی

Related Posts