کراچی : آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ ہم نے ریلی موخر کر دی ہے اور غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شیخانی نے کہا کہ کل جب سے ہم نے ریلی کا اعلان کیا ہے، ایک ماحول بنا ہوا ہے اور تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم اداروں یا حکومتوں کے خلاف ہیں، ہم غیر قانونی کنسٹرکشن کے خلاف ہیں۔
انھوں نے کہا آباد کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی ابھی موخر کی ہے، غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، پالیس میٹر جو ہے اسی پر قائم رہا جائے۔
نسلہ کی پٹیشن میں بتایا جائے کہ کن اداروں نے اس کی اجازت دی، نسلہ گرانے کا حکم سپریم کورٹ کا ہے، ہم اس کے خلاف نہیں جا سکتے، لیکن اپیل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی کی تباہی برسوں کا نوحہ