دو سال قبل موٹر سائیکل پر سیاحت کی غرض سے پاکستان آنے والی کینیڈین خاتون سیاح روزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
روزی گیبریل دسمبر 2018 میں پاکستان آئی تھیں اور تنہا موٹر سائیکل پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں گئیں ، ان کاکہنا تھا کہ جب وہ آنے لگیں تو خوف زدہ تھیں کیوں کہ انہیں پاکستان کے حوالے سے بہت غلط باتیں بتائی گئی تھیں۔
روزی گیبریل کا کہنا تھا کہ وہ تمام خدشات اور لوگوں کے روکنے کے باوجود پاکستان آئی ہیں اور وہ یہاں کے 40 مقامات کی سیر کرکے دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دکھائیں گی، انہوں نے لاہور، سوات، ملتان اور گوادر سمیت متعدد مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کی خوبصورتی کو پہچانا اور اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا۔
روزی جہاں بھی جاتیں یوٹیوب پراپنے وی لاگز سے پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں لوگوں کو بتاتیں یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق ان کی ویڈیوز کو بہت شہرت ملی، روزی گیبریل تقریباً 14 ماہ پاکستان میں رہیں اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B7F7JC-gmPR/?utm_source=ig_web_copy_link
روزی گیبریل نے انسٹاگرام پرپوسٹ کی جس کے آغاز میں ہی لوگوں کو خوشخبری دی اور بتایا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں، وہ پاکستانی ثقافت اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنازعات کی بھاری قیمت ہمیں دینی پڑتی ہے۔ مہوش حیات کا وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل