اسلام آباد؛مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے ،ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور نیب بھی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے مخالف ہیں اور نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی وجوہات سے عدالت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹوکونیب نے طلب کرلیا، ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کی تصدیق