اوکاڑہ، لاہور سے فورٹ عباس جانے والی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوکاڑہ، لاہور سے فورٹ عباس جانے والی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق
اوکاڑہ، لاہور سے فورٹ عباس جانے والی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے فورٹ عباس جانے والی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد مہیا کرنے کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹریلر کا تصادم ہوا جس سے 33 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی خان حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 33، وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس

حادثے کا شکار بس کے حصے کاٹ کر زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ مسافر بس سیالکوٹ سے راجن پور جاتے ہوئے تصادم کی نذر ہوگئی۔ بیشتر مسافر عید منانے کیلئے اپنے اپنے آبائی گھروں کی طرف جا رہے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراء اور سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈی جی خان حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

قبل ازیں کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز یہ  حادثہ تیزرفتاری اور بارش کے باعث سڑک پر پیدا ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا۔ گزشتہ کچھ روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے بارش اور بوندا باندی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، سپر ہائی وے کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی، 12افراد زخمی

Related Posts