صوبہ سندھ کے علاقے سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 8 افراد ڈوب گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سجاول کے علاقے بیلو میں پیش آیا جہاں گھاس کے بنڈل لے کر 6 خواتین گاؤں کی طرف جاتے ہوئے دریا پار کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں۔
اس دوران تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹنے کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 8 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 4 خواتین کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
ڈوبنے والے 2 افراد کشتی بان تھے جو تیر کر خود ہی دریا کے کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تاہم ڈوب جانے والی 2 خواتین مینا اور بے نظیر تاحال دریائے سندھ سے برآمد نہیں ہوسکیں جن کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل ٹھٹھہ کی کے ڈی اے نہر میں رکشہ گرنے سے5افراد ڈوب گئے۔مقامی غوطہ خوروں کے مطابق 2لاشوں کو نکال لیا گیا۔
ریسکیو اداروں اور مقامی غوطہ خوروں کا رواں ماہ پیش آنے والے واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ ڈوبنے والی خاتون اور ایک ضیعف شخص کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ڈوبنے والے افراد باگڑی سے تعلق رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں: نہر میں رکشہ گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے،2لاشیں نکال لی گئیں
قبل ازیں سانگھڑ کے چک 9 میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی۔
رواں ماہ سانگھڑ کے قریب منگلی تھانہ کی حدود چک 9 میں مقامی تالاب میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی شناخت 9 سالہ عدیل اور11 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں: تالاب میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق، لاشیں نکال لی گئیں