کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم موجودہ حکومت گرائے ہم آپ کا ساتھ دیں گے، متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کو تیار ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے4 ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت مشکل معاشی حالات ہونے کے باوجود محنت کرکے پورے صوبے میں کام کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسی چل رہی ہے، ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑےگا، ایم کیو ایم اس حکومت کو گرادے ہم آپ کا ساتھ دیں گے،کراچی اور اس کے عوام کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے ، نیا پاکستان کی جو پالیسی چل رہی ہے اس سے صوبوں کو حق نہیں مل رہے ،کراچی کے میگا منصوبے اہم ہیں، شہر کے مسائل کے حل میں یہ منصوبے ضروری تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی پناہ گاہوں پر بلا جواز تنقید غریب دشمنی ہے۔ فردوس عاشق اعوان