2020ملکی ترقی، خوشحالی اور مشکلات سے نجات کا سال ہوگا، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sehat insaf card
imran khan health card

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہناہےکہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے مشکل معاشی حالات ہمیں ملے اور ماضی کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا،2020 ملکی ترقی، خوشحالی اور مشکلات سے نجات کا سال ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے خواجہ سراؤں کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا۔ انصاف کارڈ کی خواجہ سراؤں میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے مشکل معاشی حالات ہمیں ملے اور ماضی کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ غریب گھرانے پر جب مشکل وقت آتا ہے تو سارا پیسہ جمع کرا کے علاج کراتے ہیں، غریب افراد کینسر کے علاج کے لیے اپنا گھر اور زیور تک فروخت کر دیتے تھے، لیکن ہم تمام مخنث افراد کو صحت کی سہولیات اور مکمل تحفظ فراہم کریں گے جبکہ ہیلتھ کارڈ ہوگا تو انہیں مشکل وقت میں پریشانی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مخنث افراد کے لیے صحت کارڈ کا اجرا اہم پیشرفت ہے، جس پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری حکومت ٹرانس جینڈرکمیونٹی کو اپنا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے مخنث افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات نہیں کیے، غریب افراد کینسر کے علاج کیلئے اپنا گھر اور زیور تک فروخت کردیتے تھے، ماضی کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرناچاہیے تھا۔

انہوں نےکہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجودغریب اور کمزور طبقے کو مدنظر رکھا، اب ہم مشکل حالات سے باہر نکل رہے ہیں، 2020 ترقی کا سال ہو گا جس میں عوام کے لئے خوشحالی لائیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ آئندہ سال نوکریاں پیداکریں۔نیب آرڈیننس بل کا مقصد بھی یہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کو آسانی ہو۔

مزید پڑھیں: نیب ترمیمی آرڈیننس کا مقصد صرف کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرنا ہے، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے غریب اور کمزور طبقے کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراکیا، احساس پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کریں گے، مخنث کمیونٹی کو معاشرے میں مکمل تحفظ فراہم کریں گے ، تمام خواجہ سراوَں کو صحت انصاف کارڈجاری کریں گے۔

ان کاکہناتھا کہ غریب گھرانے کے لیے راشن کارڈ کااجرا بھی کریں گے، مختلف علاقوں میں مزید لنگر کھولنے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔وزیر اعظم کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے ۔

Related Posts