اسپائیڈرمین کا اداکار نیٹ فلیکس کی نئی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی فنکار بینی ڈِکٹ نیٹ فلیکس کی نئی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار
برطانوی فنکار بینی ڈِکٹ نیٹ فلیکس کی نئی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

لندن: برطانوی فنکار بینی ڈِکٹ کمبربیچ نیٹ فلیکس کی نئی سیریز دی 39 اسٹیپس میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں جو اسی نام سے 1915ء میں تحریر کیے گئے ایک ناول پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلیکس کی نئی سیریز 6 اقساط پر مشتمل ہوگی جس میں بینی ڈکٹ سن 2018ء کی منی سیریز پیٹرک میلروز میں اپنے ساتھ کام کرنے والے ڈائریکٹر برگر کی رہنمائی میں ایک بار پھر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

ماضی میں بھی 39اسٹیپس نامی ناول کو متعدد مرتبہ فلموں کیلئے منتخب کیا گیا۔ لیجنڈری فلم ساز ایلفرڈ ہچکاک نے 1935ء میں بھی اسی ناول پر ایک فلم بنائی تھی جس میں رابرٹ ڈونٹ اور میڈیلین کیرول نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

جنگِ عظیم دوم کے آغاز سے قبل رچرڈ نامی ایک شخص کے گرد گھومتی ہوئی کہانی کا اسکرین پلے مارک ایل اسمتھ تحریر کریں گے۔ فلم کی پروڈکشن کے فرائض چیپٹر ون پکچرز اور سنی مارچ سمیت 3 پروڈیوسرز سرانجام دیں گے۔

بینی ڈِکٹ محدود سیریز 39اسٹیپس کیلئے پروڈکشن کے فرائض سرانجام دیں گے  جبکہ ایڈم آکلینڈ، اسمتھ برگر، سوفی گارڈینر، کلف رابرٹس اور کیتھ ریڈمین بھی پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔

قبل ازیں برطانوی فنکار بینی ڈِکٹ نے دی کورئیر نامی فلم میں اداکاری کی تھی۔ بینی ڈِکٹ اسپائیڈر مین اور ڈاکٹر اسٹرینج نامی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شکاگو کی قدیم کہانی پر بنائی گئی فلم مارینیز بلیک باٹم نے 2 اعزازات جیت لیے

Related Posts