وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2روزہ دورے پر روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو جرمن ہم منصب ہائیکوماس نے دورے کی دعوت دی تھی۔ دو روزہ دورے کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی جرمن وزیرِ خارجہ اور جرمن پارلیمنٹ کے صدر وولف گانگ سمیت دیگر جرمن قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک جرمن سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جرمن قیادت سے ملاقاتوں کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

جرمنی میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کے دوران مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نقطۂ نظر پر روشنی ڈالیں گے اوربرلن میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا دورہ اور جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورۂ جرمنی سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو وسعت حاصل ہوگی اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ 2012ء کے بعد سے کسی بھی پاکستانی وزیرِ خارجہ کا یہ پہلا دورۂ جرمنی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے ملاقات کا فیصلہ، اہم فیصلے متوقع

Related Posts