دبئی:پاکستان کے آصف علی اور آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی کو اکتوبر کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ منتخب کرلیا گیا۔
آصف علی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو مردوں کے ایوارڈ اور ڈیلانی نے گیبی لیوس اور میری این مسونڈا کوخواتین کے ایوارڈ کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔
آصف علی نے اکتوبر میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین میچوں میں بغیر آؤٹ ہوئے 52 رنز بنائے، انہوں نے 273اعشاریہ 68 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔
پاکستان کے ہارڈ ہٹرآصف علی نے سب سے پہلے ٹورنامنٹ میں 12 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 27 رنز بنا کر پاکستان کو نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں مدد کی اوراگلے میچ میں افغانستان کے خلاف آخری دو اوورز میں پاکستان کو 24 رنز درکار تھے، جب آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگاکر پوری دنیاکی توجہ حاصل کرلی۔
پنجاب کی گلیوں سے شہرت کی بلندیوں تک، آصف علی کی کامیابیوں کا سفر
ورلڈکپ کا سیمی فائنل، پاکستان کی کن کمزوریوں سے آسٹریلیا فائدہ اٹھاسکتا ہے ؟