ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی۔

سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، بھارت کے کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:رضوان افغانستان کیخلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

سری لنکا نے بھارت کا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا،کوشل میڈس 57 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts