ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو 40رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو 40رنز سے شکست دیدی
ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو 40رنز سے شکست دیدی

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے اپنی کامیابی کا تسلسل بر قرار رکھتے ہوئے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔

ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 192رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 152رنز بناسکی۔

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو 26 گیندوں پر 68 اور ویرات کوہلی 44 گیندوں پر 59 رنز بناکر نانمایاں رہے، سوریا کمار یادیو کی اننگز میں 6 چھکے شامل تھے۔اس کے علاوہ کے ایل راہول 36 اور کپتان روہت شرما 21 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی،ہاردک پانڈیا کی جگہ رشبھ پنٹ کو ٹیم میں جگہ دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:ہم زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، راشد خان

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا اہم میچ جمعہ کے روزہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

Related Posts