کورونا کے طبی اور معاشی اثرات سے عالمی تعاون کیساتھ نمٹیں گے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief lauds China’s help in battle against COVID-19 pandemic

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی میڈیکل ٹیم نے آرمی چیف سے ملاقات کی،چینی وفد کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر ژائو فیو کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کورونا سے لڑنے کے لیے چین کے بروقت طبی تعاون اور پاکستان کی مدد کے لیے اپنی میڈیکل ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈنے میں دنیا تاحال مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ سے قبل کورونا سے مقابلہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آؤٹ

ملٹی نیشنل سپورٹ اور عالمگیر تعاون سے طبی اور معاشی اثرات سے نمٹیں گے۔ چین کے فوجی وفد نے آرمی چیف کو یقین دہانی کرائی کہ چین زندگی کے ہر شعبے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

Related Posts