مہلک کورونا وائرس سے اموات کی فہرست جاری کردی گئی جس میں امریکا بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے جہاں 1 لاکھ 32 ہزار شہری وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کورونا سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا کے اہم ممالک کی لسٹ جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 32 ہزار 318 اموات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔
پیغام میں جاری کردہ فہرست کے مطابق امریکا کے بعد برازیل میں سب سےز یادہ ہلاکتیں ہوئیں جو 64 ہزار 365 اموات کے ساتھ دوسرے جبکہ برطانیہ 44 ہزار 198 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں۔
اٹلی میں 34 ہزار 854 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ میکسیکو میں 30 ہزار 366 اموات ہوئیں۔اٹلی چوتھے جبکہ میکسیکو پانچویں نمبر پر آگیا۔ کورونا وائرس فرانس میں 29 ہزار 893 اموات کا باعث بنا جو فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
ساتویں نمبر پر آنے والے ملک اسپین میں کورونا وائرس نے 28 ہزار 385 افراد کی جان لے لی جبکہ بھارت 19 ہزار 279 اموات کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ ایران میں 11 ہزار 408 اموات ہوئیں جو نویں نمبر پر ہے جس کے بعد پیرو ہے۔
دسویں نمبر پر پیرو ہے جہاں 10 ہزار 412 افراد ہلاک ہوئے جبکہ روس گیارہویں نمبر پر ہے جہاں 10 ہزار 27 افراد جان سے گئے۔ بیلجیئم بارہواں ملک قرار دیا گیا جہاں 9 ہزار 771 اموات ہوئیں۔ تیرہواں ملک جرمنی ہے جہاں 9 ہزار 81 اموات ہوئیں۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1279613081862254592