علی بابا کا چیٹ جی پی ٹی جیسا سافٹ ویئر ’ٹونگی کیان وین‘ متعارف کرانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے چیٹ جی پی ٹی جیسا اپنا مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر ’ٹونگی کیان وین‘ متعارف کرانے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں علی بابا کے کاروبار میں چیٹ بوٹ کو ضم کر دے گا لیکن اس نے اپنی ٹائم لائن پر تفصیلات نہیں بتائیں۔

حالیہ مہینوں میں دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنے نام نہاد جنریٹو AI چیٹ بوٹس کی نقاب کشائی کی ہے اور رواں سال کے شروع میں علی بابا نے انکشاف تھا کیا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی جیسی پروڈکٹ تیار کرنے پر کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیسلا کا بڑے پیمانوں پر بیٹریوں کی تیاری کیلئے چین میں فیکٹری بنانے کا اعلان

’ ٹونگی کیان وین‘ کا ترجمہ ’ ایک ہزار سوال پوچھ کر جواب کی تلاش‘ کے طور پر کیا گیا ہے تاہم علی بابا نے نام کا انگریزی ورژن نہیں دیا ہے۔

ٹونگی کیان وین کے آغاز کے موقع پر علی بابا کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیوڈینیئل ژانگ نے کہا کہ ہم ایک تکنیکی آبی گزرگاہ پر ہیں جو تخلیقی AI اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے کارفرما ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ ٹونگی کیان وین انگریزی کے ساتھ ساتھ چینی زبان میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ابتدائی طور پر علی بابا کی ورک پلیس میسجنگ ایپ ڈنگ ٹالک میں شامل کیا جائے گا۔

کمپنی نے کہا کہ یہ میٹنگز میں ہونے والی گفتگو کو تحریری نوٹوں میں تبدیل کرنے، ای میلز لکھنے اور کاروباری تجاویز کا مسودہ تیار کرنے سمیت متعدد کام انجام دے گا۔

علی بابا نے کہا کہ اسے Tmall Genie میں بھی ضم کیا جائے گا، جو ایمیزون کے الیکسا وائس اسسٹنٹ سمارٹ اسپیکر کی طرح ہے۔ 

Related Posts