ملک کے نامور کوہ پیما کی نمازِ جنازہ ادا، علی رضا سدپارہ اسکردو میں سپردِ خاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے نامور کوہ پیما کی نمازِ جنازہ ادا، علی رضا سدپارہ اسکردو میں سپردِ خاک
ملک کے نامور کوہ پیما کی نمازِ جنازہ ادا، علی رضا سدپارہ اسکردو میں سپردِ خاک

ملک کے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ جسدِ خاکی کو اسکردو میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ  کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی۔ حادثے کے بعد ان کا علاج ریجنل ہسپتال میں جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر کا مسافروں کی کسٹمز کے خلاف شکایات پر نوٹس

نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی تدفین اولڈ ینگ قبرستان اسکردو میں کردی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں کوہ پیماؤں اور سماجی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ علی رضا سدپارہ 1986ء سے کوہ پیمائی کر رہے تھے۔

مشہورومعروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانے والے تھے۔ ان کو 8 ہزار میٹر سے بلند 4 آسمان سے باتیں کرتی چوٹیوں کو 16 مرتبہ سرکرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

پاکستان کی مشہورومعروف سیاسی و سماجی شخصیات اور کوہ پیماؤں نے علی رضا سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی رضا سد پارہ کے انتقال سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔

Related Posts